منگل , 23 اپریل 2024

ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے

ملتان:ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے، کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد نے ڈیبیو پر کون سا منفرد ریکارڈ بنالیا؟

دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …