جمعہ , 19 اپریل 2024

ارکان اسمبلی حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے اعلان کی توثیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کارکنان اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام منتخب نمائندوں کو اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ کر عوام میں جانے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے کہا کہ کارکنان اور رہنما عوام میں جاکر ملکی معاشی حالات اور صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں اور حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …