جمعہ , 19 اپریل 2024

الیکشن کمیشن کا پارٹی آئین میں تبدیلی پر پی ٹی آئی کو نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …