جمعہ , 19 اپریل 2024

اندھے گھوڑے نے مشکل ترین کرتب کے تین عالمی ریکارڈ بنا لیے

اوریگن: مکمل طور پر آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کرکے خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔ان میں کسی نابینا گھوڑے کی بلند ترین جست، ایک منٹ میں سب سے زیادہ چھلانگ لگانے (فری جمپ) اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے جیسے مشکل مراحل شامل ہیں۔

اس گھوڑے کا نام اینڈو ہے جس کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ اس کی مالکن مورگن ویگنر ہیں اور تیرہ برس کی عمر میں انہوں نے اپنی نانی کی اجازت ان کے اصطبل سے ایک گھوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ اس وقت گھوڑے کی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں یہاں تک کہ آنکھوں کو نکال باہر کرنا پڑا تھا۔

تاہم اینڈو نے دھیرے دھیرے اپنا اعتماد بحال کرنا شروع کیا۔ شروع میں وہ آگے بڑھنے میں کچھ خوفزدہ تھا، لیکن مورگن نے اسے ساتھ لے کر چلنا شروع کیا۔ اس کے بعد رکاوٹیں عبور کروانے کی تربیت دی گئیں اور یوں وہ دھیرے دھیرے نئے ماحول اور رکاوٹوں سے مانوس ہونا شروع ہوگیا۔

اینڈو اگرچہ اپنے ریکارڈ سے واقف تھا اور مورگن نے اسے مزید مشق کرائی اور ہر کرتب کی باریکیوں پر توجہ دی۔ اس کے بعد وہ جست لگانا سیکھ گیا اوررکاوٹیں عبور کرنے لگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے تین فٹ 5.73 انچ بلند جمپ لگائی اور یوں کسی نابینا گھوڑے کی سب سے بلند جست کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے بعد 60 سیکنڈ میں اس نے 39 جمپیں لگائیں جو کسی بھی گھوڑے کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے۔ اس کے بعد اینڈو نے مکمل اندھے پن کے باوجود اپنی مالکن کے اشارے پر پانچ ڈنڈوں کی رکاوٹوں کو دائیں اور بائیں دوڑتے ہوئے عبور کیا۔اس کارنامےکے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اینڈو کےلیے تین سرٹفکیٹ جاری کئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …