تہران: حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ صداقت اور ایمانداری معاشرے میں اعتماد کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے اسلام کی اہم ترین اقدار اور اخلاقی اصول ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطاب میں معاشرے کا نظم و نسق چلانے میں اخلاقی مسائل کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام حکام اور عہدیداروں کو اخلاقیات، شائستگی، عاجزی اور انسانوں کے لیے احترام کو ایک خاص الہی فرض سمجھنا چاہیے۔انہوں نے معاشرے میں اعتماد کی سطح کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے کے طریقے کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قول و فعل میں دیانت داری و صداقت اسلام کے اہم ترین اقدار اور اخلاقی اصولوں میں سے ہیں اور کہا کہ ایمانداری اور صداقت سے معاشرے میں اعتماد کی سطح میں بہتری آتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سماجی اعتماد اور تعاون سماجی سرمائے کے دو اہم اشاریے اور معیار ہیں اور ان کے ذریعے سے سماجی سرمائے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔