جمعرات , 18 اپریل 2024

ریاض اپنی علاقائی سالمیت و خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے:محمد بن سلمان

ریاض:ریاض میں چین کے صدر سے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر امریکی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ریاض مضبوطی سے پرعزم ہے اور "ایک چین” کے اصول پر قائم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا: ریاض اپنی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،۔

بن سلمان نے کہا: سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے کے سلسلے میں چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے بہانے چین کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

چین کے صدر بدھ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے جو کل (ہفتہ) تک جاری رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ خلیج فارس تعاون کونسل اور چین کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ننگ نے شی جن پنگ کے دورہ ریاض کو "عرب دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات میں ایک بنیادی موڑ” قرار دیا۔

چین کے صدر نے بدلے میں، ریاض کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کی حمایت کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

اس موقع پر الریاض اخبار نے ایک مضمون میں لکھا: چینی صدر کا دورہ ریاض عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

جمعرات کو چین کے صدر نے اعلیٰ سعودی حکام اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سمیت متعدد دیگر عرب رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

چین کے صدر کا یہ دورہ ریاض تیل کی پیداوار میں کمی کے OPEC+ اتحاد کے فیصلے کی وجہ سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ کے سائے میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …