جمعہ , 19 اپریل 2024

امن عامہ کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے:ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں، بعض یورپی ملکوں اور ان کے عہدیداروں کے مداخلت پسندانہ ٹوئیٹ کے جواب کہا ہے کہ امن عامہ کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران نے حالیہ بلووں کے دوران انتہائی صبر و ضبط اور بردباری سے کام لیا ہے اور مغربی ملکوں کے برخلاف جو پرامن مظاہرین کو بدنام اور انہیں سختی سے کچل دیتے ہیں، ایران نے بلوائیوں کے خلاف مناسب اور معیاری طریقہ کار اپنایا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلحانہ اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے اور تہران کے لیے خطبے سنانے والی مغربی حکومتیں بھی اس کو برداشت نہیں کرتیں۔

وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں بڑے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک اپنے دوغلے پن کا ثبوت پیش کرنے کے بجائے، دہشت گردوں کی میزبانی، حمایت اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ بند کردیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …