جمعرات , 25 اپریل 2024

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر یمن کا آل سعود کو سخت انتباہ

صنعا:یمن کے وزیر دفاع نے جارح سعودی اتحاد کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے سخت نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔ یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جلال الرویشان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کے پابند ضرور ہیں لیکن جارح ملکوں کے اہم اہداف پر حملوں کا آپشن بھی بدستور ہماری میز پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی مخدوش صورتحال، محاصرے کے شکار یمنی عوام کے لیے خطرہ ہے۔جلال الرویشیا نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اقتصادی جنگ کو ناکام بنانے اور یمن کی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کا محاصرہ توڑنے کے لیے، فوجی کاررائیوں کا آپشن ہماری میز پر ہے۔

سعودی عرب امریکی ایما پر، متحدہ عرب امارت اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر، مارچ دوہزار پندرہ میں ہمسایہ اسلامی ملک یمن کے خلاف جارحیت اور جنگ کا آغاز کیا تھا۔

یمن کے خلاف سات سال سے جاری جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزاروں یمنی شہید ہو چکے ہیں، اس ملک کا ۸۰ فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ لاکھو شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

جارح سعودی جنگی اتحاد تمام تر حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کر پایا ہے بلکہ یمن کی مسلح افواج کے میزائیل اور ڈرون حملوں نے اسے جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ عالمی اداروں کے کمزور موقف کی وجہ سے سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …