بدھ , 8 فروری 2023

استقامت صیہونی غاصبوں کے بالمقابل واحد راستہ ہے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس:رام اللہ میں ایک فلسطینی جوان کی غاصب صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد حماس نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے دیہات عابود میں صیہونی فوجیوں نے ایک 17سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

اس فلسطینی نوجوان کی شہادت پر حماس نے اپنے بیانیے میں کہا کہ ہماری ملت کی مزاحمت و استقامت ہی غاصب کی جارحیت سے نمٹنے کا راستہ ہے اور دشمن صیہونیوں کو اپنے سارے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حماس نے اپنے بیانیے میں مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر شہداء کا خون رائگاں نہیں جائے گا، ہم انقلابی فلسطینی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ دشمن کے اہداف اور صیہونی آبادکاروں پر آگ کے دروازے کھول دیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح بھی مغربی کنارے میں جنین کیمپ میں غاصب فوج کے حملے میں تین فلسطینی جوان شہید ہو گئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، آیت اللہ رئیسی

تہران:ایرانی صدر نے ترک حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے …