ہفتہ , 4 فروری 2023

سعودی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: امریکا کے بعد سعودی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو اسلام آباد میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کر دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے بعد سعودی شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے، پاکستان میں موجود اور سیاحت کیلئے آئے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، باہرنکلتے وقت تمام ضروری احتیاطی تدابیرکا خیال رکھا جائے۔

سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعودی شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانے یا کراچی میں قونصلیٹ کے نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے …