جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور روس کا پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

تہران:ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہان کے ساتھ ملاقات میں تہران ماسکو پارلیمانی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روس کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلقات کو فروغ دینے میں پارلیمانوں کے کردار زور دیا اور کہا کہ پارلیمانی تعاون کے ہائی کمیشن کو تہران ماسکو تعلقات کی ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک اہم طریقہ کار قرار دیا۔

امیر عبداللہیان نے ایران اور روس کے درمیان تجارتی تبادلوں میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی تعاون میں نجی شعبے کی شرکت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

روسی پارلیمانی دوستی گروپ کے رابطہ کار نے بھی ایران اور روس کے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان وفود کے تبادلے پر زور دیا۔ایرانی پارلیمنٹ میں روس ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …