ہفتہ , 4 فروری 2023

خواتین قیدیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس مسترد:ایرانی نائب صدر

ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین نے مغربی میڈیا کی طرف سے جیلوں میں بند خواتین قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں کیے جانے والے دعوؤں کو یکسر من گھڑت قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین انسیہ خزعلی نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں تہران کی جیلوں میں خواتین کے وارڈز کا دورہ کیا ہے اور وہاں قید خواتین قیدیوں سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں ہر ایک خاتون سے کافی دیر تک بات کی اور میرے ساتھ آنے والی خواتین اہلکاروں نے بھی تمام خواتین سے بات کی اور ہمیں ان کے خطوط موصول ہوئے اور ہم اب بھی ان کے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایرانی نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کی جانے والی خواتین کے بارے میں اس طرح کے الزامات بالکل بھی درست نہیں ہیں۔

انسیہ خزعلی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدارت کے دفتر برائے خواتین کے امور کے اہلکاروں نے خواتین قیدیوں سے نجی اور خصوصی ملاقاتوں میں بات کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بن سلمان کے دور میں ایک نیا ریکارڈ، ایک سال میں 147 افراد کو سزائے موت

ریاض:بن سلمان کے دور میں سزائے موت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ایک سال میں …