منگل , 31 جنوری 2023

شامی عوام امریکہ اور دہشتگردوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

دمشق:شام کے شہردیرالزور کے لوگوں نے دہشت گرد گروہ قسد اور امریکہ کے خلاف مظاہرے کیے۔اطلاعات کے مطابق گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں آنے والے مظاہرین نے دیر الزور کے مرکزی علاقے میں جمع ہو کر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ، قسد اور امریکی فوجیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

مظاہرین علاقے میں قسد اور نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔ یہ مظاہرے ایسے میں کئے گئے جب غاصب امریکی فوجی اپنے آلہ کاروں کے ساتھ شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے بھی فراہم کریں گے، یوکرینی وزیراعظم

کیف:یوکرین کے وزیراعظم ڈینیس شماہل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک جلد ہی لڑاکا طیارے …