جمعرات , 9 فروری 2023

یوکرین کا روس کو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ

کیف: یوکرین نے روس کو اس اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کردیا جہاں وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر سکتا ہے۔اے ایف پی کے مطابق یوکرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا "یوکرین اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ روسی فیڈریشن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے محروم کر دیں اور اسے مجموعی طور پر اقوام متحدہ سے خارج کر دیں۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوویت یونین کی نشست پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ قانونی اور سیاسی نقطہ نظر سے، صرف ایک نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوویت یونین کی نشست پر قبضہ کرنے والا ملک ہے۔”

"مجھے میرا سامان بھی نہیں لینے دیا” عہدے سے علیحدگی کے بعد رمیز راجہ کا بیان آگیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اقوام متحدہ میں اس کی غیر قانونی موجودگی کی تین دہائیوں کو جنگوں اور دوسرے ممالک کے علاقوں پر قبضے کی وجہ سے نشان زد کیا گیا ہے۔”

 

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان اور غاصب صیہونی حکومت میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

نئی دہلی:ہندوستان اورغاصب صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے …