جمعہ , 19 اپریل 2024

اسلام آباد میں 25 نئی چوکیاں قائم، میٹرو بس مسافروں کی ویڈیو بنے گی

اسلام آباد:اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 25 نئی عارضی پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جب کہ میٹرو بس سروس سے سفر کرنے والے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے نئے سیکورٹی پلان کے تحت ان اقدامات کا اعلان منگل کی صبح جاری ایک بیان میں کیا۔ پولیس نے وفاقی دارالحکومت آنے والے تمام شہریوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے وہ اپنے شناختی کارڈ ہمیشہ ساتھ رکھیں۔

نیا سیکورٹی پلان امریکہ اور سعودی عرب کے سفارتخانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ حالیہ سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر نیا سیکورٹی پلان جاری کیا کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 25 عارضی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ ہوگی۔ میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں، لوگ اپنی گاڑیوں پر محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹس لگائیں، غیر قانونی نمبر پلاٹ والی گاڑیوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے غیرملکی شہریوں کو بھی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرائے داروں اور اپنے ملازمین کی رجسٹریشن قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز پر کرائیں۔پولیس نے خبردار کیا کہ غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیرملکی ملازمین رکھنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …