جمعرات , 2 فروری 2023

زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے یونٹ کمی

اسلام آباد: زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے ان کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

وفاقی حکومت کی سبسڈی سے جاری کی گئی سہولت کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا جب کہ قیمت میں کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا۔نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس سے زرعی صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 703 روپے مہنگا کردیا گیا

کراچی:حکومت نے مہنگائی سے ماری عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس …