بدھ , 24 اپریل 2024

ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجود حکومت ناکام ہے یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے ہی آنی چاہیے کیونکہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ غیر آئینی طریقے کی جو سوچ ہے اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی، جس کو پی ٹی آئی کسی صورت نہیں مانے گی اور ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی سوچ ہے، ایک دو لوگوں نے رابطہ بھی کیا اور ہمارا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سمری رکوانے پر شدید دباؤ تھا مگر عمران خان کا واضح مؤقف ہے کہ ہم آئین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …