ہفتہ , 28 جنوری 2023

دلہا دلہن فوٹوشوٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئے

نئی دہلی: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن اپنا فوٹوشوٹ کرواتے وقت اسٹیج پر گر گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔دلہا اور دلہن کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا گیا کہ رقص کرتے وقت دلہا کا پیر دلہن کے لہنگے پر آتا ہے جس کے باعث دلہا اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور دلہن سمیت اسٹیج پر گر جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا نے شیروانی جبکہ دلہن نے لہنگا پہن رکھا ہے لیکن دلہن کا لہنگا اچانک دلہا کے پیر تلے آ جاتا ہے جو دونوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔

جوڑے کی ویڈیو ’’جےپور پری ویڈنگ‘‘ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 15 دسمبر کو شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک 12.6 ملین ویوز اور 5 لاکھ سے زائد لائیکس ہے، جبکہ بہت سے لوگوں کے تبصرے بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور ہر جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے فوٹوشوٹ کرواتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔پاکستان سے …