منگل , 31 جنوری 2023

چین: دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص ہلاک

بیجنگ:چین میں انتہائی دھند کی وجہ سے صوبہ ہینان کے وسطی شہر زینگ زو میں ایک پل پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ژینگ ژن ہوانگجی پل پر کئی کاروں اور ٹرکوں کو ایک دوسرے کے اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور پھنس گئے ، جائے حادثہ پر موجود ریسکیورز کے ابتدائی اندازے کے مطابق پل پر لگے گاڑیوں کے ڈھیر میں 200 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔

مقامی موسمیاتی سروس کے مطابق بدھ کی صبح ژینگ زو سمیت متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ 500 میٹر اور کچھ علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

تاشقند:وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی …