جمعرات , 25 اپریل 2024

صوبے خارکیف میں روسی فوج کی کارروائی،سینکڑوں یوکرینی فوجی ہلاک

ماسکو:روسی فوج نے یوکرین میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں یوکرینی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے خارکیف میں روسی فوج کی کارروائی میں تقریبا دو سو یوکرینی فوجی مارے گئے جن میں پانچ سینیئر افسر بھی شامل ہیں۔

روس کے اس ترجمان کے بقول لوہانسک میں بھی روسی فوج کے حملے میں تیس سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ دونیسک میں بھی پانچ اعلی افسروں سمیت پچہتر سے زائد یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں ۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے کہا ہے کہ روسی فوج نے مختلف علاقوں میں یوکرینی فوج کا جنگی سازوسامان بھی تباہ کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …