ہفتہ , 28 جنوری 2023

اسرائیل کا فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی سروس شاباک نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران انتیس صہیونی مارے گئے۔ نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق شاباک کا کہنا ہے کہ سن دوہزار بائیس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں نے ایک ہزار نوسو تینتیس آپریشن کیے جن میں انتیس صہیونی ہلاک اور ایک سواٹھائس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں ہوشربا اضافے نے اسرائیلی سیکورٹی عہدیداروں کی نیندین حرام کردی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی ادارے کم سے کم چار سو ساٹھ کارروائیاں روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کے باعث اسرائیل کے سیکورٹی عہدیدار شدیدالجھنوں کا شکار ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں قائم سوڈش سفارتخانے کا قرآن پاک کے بے حرمتی کے واقعے سے اظہارِ لاتعلقی

اسلام آباد:سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں …