بدھ , 1 فروری 2023

شامی عوام امریکہ اور دہشتگردوں کے خلاف سراپا احتجاج

دمشق:شام کے شہر دیرالزور کے عوام نے دہشت گرد گروہ قسد اور امریکہ کے خلاف مظاہرے کیے۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی عوام کے مظاہرے جو دیر الزور سے شروع ہوئے تھے اب جنوبی الحسکہ کے علاقوں تک پھیل گئے اور العاطله کے عوام نے بھی ٹائر جلاکر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ، قسد اور امریکی فوجیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

مظاہرین علاقے میں قسد اور نصرہ فرنٹ کی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے جو نام بدل کر تحریرالشام کے نام سے سرگرم ہے۔ یہ مظاہرے ایسے میں کئے گئے جب غاصب امریکی فوجی اپنے آلۂ کاروں کے ساتھ شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شاہد خاقان عباسی ن لیگ کی نائب صدارت سے مستعفی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی …