جمعرات , 25 اپریل 2024

ایک سال میں 14 صہیونی فوجیوں نے خودکشی کی، رپورٹ

یروشلم: صہیونی فوج کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعات پر قابوپانے اور نفسیاتی مسائل کا شکار فوجیوں کےلئے ہاٹ لائن کھولنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2022 کے آغاز سے اب تک 14 صیہونی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔

صہیونی فوج کے مین پاور ڈائریکٹوریٹ کے چیف آف اسٹاف جنرل یورام نافو نے اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال اسرائیلی فوج میں خود کشی کرنے والوں کی تعداد 11 تھی جو رواں سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ ان 14 فوجیوں میں سے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے خودکشیاں کی ہیں ان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جو اسرائیلی آبادی میں ان کی نمائندگی کی بنیاد پر توقع سے کہیں زیادہ ۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خودکشی کرنے والوں کی اکثریت مرد فوجیوں کی ہے، جنہوں نے خودکشی سے قبل کوئی وضاحت نہیں کی،’مین پاور‘ ڈویژن کے سربراہ نے نفسیاتی مسائل کا شکار فوجیوں کے لیے ہاٹ لائن کھولنے کی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …