بدھ , 24 اپریل 2024

جاپان میں شدید برفباری سے 17 افراد ہلاک

ٹو کیو : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے، زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کی صفائی کے دوران برف تلے دبنے سے ہوئیں۔حکام کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں اڑھائی فٹ تک برفباری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ان علاقوں میں پہلے سے 3 گنا زیادہ برفباری ہوئی ہے، برف باری سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں فلائٹیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں صدر کے سب سے خطرناک برفانی طون بم سائیکلون نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی۔نیویارک کے شہر بفیلو میں صورت حال انتہائی خوفناک ہے جہاں آٹھ فٹ برف پڑچکی ہے جس کے باعث بجلی ترسیل کا نظام مکمل تباہ ہوچکا۔بفیلو کے گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ یہاں کے رہائشی اب بھی ’انتہائی خطرناک جان لیوا صورتحال‘ سے دوچار ہیں، ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …