بدھ , 24 اپریل 2024

ایران دنیا میں اٹامک انڈسٹری کا حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محمد اسلامی

تہران:ایران کےایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں اٹامک انڈسٹری کا حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اصفہان یونیورسٹی میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران کے سائنسدان نیوکلیئر فارماسیوٹیکل میں کامیابی کے بعد سرطانی خلیوں کی تشخیص کے میدان میں قدم آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیر فارما سیوٹیکل کے میدان میں ہم دنیا میں صف اول کے تین ملکوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے اہم قدم اٹھالیا گیا ہے۔

جمعرات کو اصفہان یونیورسٹی میں "جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی، قومی طاقت کی بنیاد” کے موضوع پر ایک سیمنار منعقد کیا گیا ۔ اس سیمینار میں اصفہان کی ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنسز اور پیام نور یونیورسٹیوں ، اسپیشل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زون اور اصفہان سائنس اینڈ ریسرچ ٹاؤن کے سربراہوں نے مذکورہ مراکز کی گنجائشوں اور توانائیوں پر روشنی ڈالی۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …