منگل , 23 اپریل 2024

امریکا: ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں تین افراد قتل کر دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر میں قتل عام اور پرتشدد جرائم میں ریکارڈ اضافے اور پولیس اسٹافنگ کے مسائل کے باعث شہریوں نے نیو اورلینز کو امریکا کا ” قاتل شہر” قرار دے دیا۔

ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات میں 3 افراد کے قتل سے شہر نے پرانے ریکارڈ ز توڑتے ہوئے سب سے زیادہ واقعات کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

رواں برس نیو اورلینز میں 277 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جو کہ 1996 کے بعد ایک سال کے دوران قتل کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے شہر کے میئر کو نااہل قرار دے دیا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی میئر امن و امان قائم رکھنے اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہیں اور جرائم میں اضافے سے ان کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

شہر کی نئی عبوری پولیس چیف مشیل وڈفورک کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ پولیس کے روایتی کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہیں تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کاخاتمہ کیا جا سکے۔

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …