ہفتہ , 20 اپریل 2024

غیر ملکی سفیروں نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی

اسلام آباد: غیر ملکی سفرا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی۔ذرائع کے مطابق ملک کی موجود سیکیورٹی صورتحال کے معاملے پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بڑی تعداد میں سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔

سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں۔

اس موقع پر سفرا کی جانب سے سوالات کیے گئے جن کے حکام نے جوابات دیئے ساتھ ہی سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔بعدازاں سفارت کاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …