جمعہ , 19 اپریل 2024

سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال، آنگ سانگ سوچی کو مزید7 سال قید کی سزا

ینگون: میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے ہٹنے کے باوجود سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کردیا گیا تھا۔ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

آنگ سانگ سوچی کے خاندان والوں اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …