ہفتہ , 20 اپریل 2024

صہیونی دھمکیوں پر ایران کا ردعمل فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا:میجر جنرل غلام علی رشید

تہران:ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صہیونیوں کے دھمکی آمیز اقدامات کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قطعی جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایران کے خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے ذوالفقار 1401 فوجی مشقوں کی سائڈ لائن پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر، مسلح افواج کا جنرل اسٹاف، بری افواج اور پاسداران انقلاب اسلامی اس بات پر متفق ہیں کہ غاصب صہیونی حکومت ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر سرفہرست اور پہلے درجے پر ہے۔ اس لیے ہمہ جہت حمایت رکھنے والی صہیونی حکومت خطے کے تمام ممالک اور ایران کے لیے تباہ کن فوجی سلامتی خطرہ ہے۔میجر جنرل غلام علی رشید نے ملکوں کو غاصب صیہونی حکومت جو ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، کو اپنے فوجی اڈے اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ایسے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے غیر علاقائی دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ ایرانی مسلح افواج "مشترکہ طاقت” کے ساتھ دشمنوں کے خلاف لڑیں گی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک تباہ کن طاقت ہوگی۔ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ ایران کی فوج اور پاسداران انقلاب اسلامی کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونی حکومت ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز اقدامات کا ایرانی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …