ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی کا ریفرنڈم کی طرز پر ‘ڈور ٹو ڈور’ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے ریفرنڈم کی طرز پر ‘ڈور ٹو ڈور ‘ مہم شروع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے، جسے عمران خان کے سامنے رکھا جائے گام چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تجاویز منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈور ٹو ڈور مہم میں ہر شہری سے دو سوالات پوچھے جائیں گے۔

پہلا سوال: کیا آپ ٹیکنو کریٹ حکومت چاہتے ہیں ؟ یا انتخابات؟

دوسرا سوال: کیا عمران خان کو نااہل کیا جانا چاہئے؟

پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹی نے تجویز دی کہ یہ سوالات فارم یا پمفلٹ کی شکل میں گھر گھر تقسیم کیا جائیں یا شہریوں کی رائے کے لئے چوراہوں اور محلوں میں بیلٹ باکس رکھے جائیں۔اس کے علاوہ یہ بھی تجویز سامنے آئی کہ ان سوالات کو ہر گھر سے وصول کیا جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …