ہفتہ , 28 جنوری 2023

ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاؤنٹ میں جمع ہوتا رہا، رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان

لاہور: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018میں ریلوے کا منافع قومی خزانے کی بجائے نجی اکاونٹ میں جمع کرایا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 5کروڑ 60لاکھ روپے کا منافع قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے افسران کے تفریحی کلب کیلئے بنائے گئے نجی اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا ، رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی 4پراپرٹیز سے جو آمدنی آتی تھی وہ قومی خزانے کی بجائے پاکستان ریلوے افسران کیلئے قائم کیے گئے تفریحی کلب میں جاتی رہی۔

 

یہ بھی دیکھیں

الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد:الیکٹرانک پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کا اعلان کردیا گیا۔5 سالہ میعاد کے 36 صفحات …