جمعرات , 9 فروری 2023

کن گینگ چین کے نئے وزیرخارجہ مقرر

بیجنگ:کن گینگ کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ چینی صدر کے بااعتماد ساتھی ہیں۔کن گینگ چین کے نئے وزیرخارجہ مقرر کردیے گئے ہیں۔ بیجنگ سے چین کے سرکاری ریڈیو کے مطابق کن گینگ اس وقت امریکا میں چین کے سفیر تعینات ہیں۔

چینی سرکاری ریڈیو کا کہنا ہے کہ کن گینگ موجودہ وزیر خارجہ وانگ یی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔56 سالہ کن گینگ امریکا میں گزشتہ برس سفیر مقرر ہونے سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے، جس کے بعد 2018 میں انہیں نائب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔

ان کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ چینی صدر کے بہت قریب اور بااعتماد ساتھی ہیں۔ جبکہ 69 سالہ سبکدوش وزیر خارجہ وانگ یی اس سال 24 ارکان پر مشتمل چین کی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان اور غاصب صیہونی حکومت میں بڑھتی قربتیں، ایک اور فوجی معاہدے کو تیار

نئی دہلی:ہندوستان اورغاصب صیہونی ریاست عسکری میدان میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے لئے …