ہفتہ , 28 جنوری 2023

بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی ایز سمیت 8 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی: بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سمیت تین اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اُن کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں کردار کو سراہا۔

ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔شمولیت کے اعلان پر سابق صدر نے تینوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اُن کو پارٹی پرچم والے مفلر پہنائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کے …