منگل , 31 جنوری 2023

فلپائن میں سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے سے 44 افراد ہلاک

منیلا:فلپائن میں سیلاب اور پہاڑی تودنے گرنے سے 44 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسمس کے بعد سے جاری بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 44 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیاء کے ملک فلپائن میں حالیہ بارشوں سے جنوبی جزائر زد میں ہیں، قصبہ کلیرین میں تباہی آگئی جہاں کئی مکانات گرگئے، شاہراہیں تالاب بنی ہیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث مقامی آبادی کا انخلاء کردیا گیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دریاؤں میں مزید طغیانی آسکتی ہے، سیلاب اور منہ زور ہوسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ازبکستان اور کرغزستان کی نئی سرحدی حد بندی، دہائیوں پرانا تنازع ختم

تاشقند:وسطی ایشیا کے ممالک ازبکستان اور کرغزستان نے سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے نئی حدبندی …