ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب میں دہشتگردی،انتہاپسندی کیخلاف آپریشن تیز

لاہور:پنجاب میں دہشتگردی اور انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں 100 سے زائد مشتبہ شدت پسند شیڈول فور میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1200 سے زائد انٹیلی جنس آپریشن کئے،جس میں 250 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 205 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد دہشتگردی کےلیے استعمال پیجز بلاک کیے۔

دستاویزات کے مطابق صوبے میں 354 مدارس کی جیوفنسنگ اور رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ اس دوران ساڑھے 16 ہزار مدارس کو اب تک رجسٹرڈ کرلیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …