ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں امریکہ کا جاسوس ڈرون تباہ

بغداد:عراق میں امریکہ کا ایک جاسوس ڈرون تباہ ہوا ہے۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے اربیل کے شمال میں امریکہ کا ایک جاسوس ڈرون گر کر تباہ ہوا ہے۔

عراقی کردستان کے علاقے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ جاسوس ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔اربیل کے مقامی لوگوں کے مطابق اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان میں امریکی اور انکے حمایت یافتہ دہشتگرد ٹولے بڑے پیمانے پر سرگرم ہیں جس کے پیش نظر چند روز قبل عراقی حکومت نے عراقی کردستان کے حکام کو انتباہ دیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے لئے خطرہ بننے والے گروہوں کو وہ لگام دے۔ بصورت دیگر عراق کی مرکزی حکومت خود ہی ان کے خلاف نوٹس لینے پر مجبور ہو جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …