جمعرات , 9 فروری 2023

حج اور عمرے کے سوا دیگر مسافروں کے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: حج اور عمرے پر جانے والے مسافروں کے سوا دیگر تمام افراد پر آب زم زم لےجانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے لیے آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائنز کو مراسلہ ارسال کردیا، وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر آنے والے مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ لاسکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے، حج اور عمرے کے مسافرں کے لیے بھی کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز زم زم واٹر کی پانچ لیٹر کی صرف ایک بوتل ہی جہاز پر لوڈ کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مرجع تقلید سید علی سیستانی کا ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے ہمدردی کا اظہار

بغداد:مرجع اعلی اور زعیم حوزہ علمیہ نجف اشرف آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی …