ہفتہ , 20 اپریل 2024

شہید سلیمانی نے خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، معروف لبنانی تجزیہ نکار

بیروت:جب بھی امریکی یا دیگر تجزیہ کار اور محققین خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ اور اس کی ساکھ میں کمی کی بات کرتے ہیں تو شہید قاسم سلیمانی کا ذکر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

لبنان کے سماجی علوم کے استاد اور علاقائی مسائل کے تجزیہ کار ڈاکٹر طلال عتریسی نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جب بھی امریکی یا دیگر تجزیہ کار اور محققین خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ اور اس کی ساکھ میں کمی کی بات کرتے ہیں تو شہید قاسم سلیمانی کا ذکر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

عتریسی نے اس بات پر زور دیا کہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکی طاقت اور اس کی ساکھ کے زوال میں ایک بڑا اور براہ راست کردار ادا کیا ہے، مثال کے طور پر امریکہ کو عراق میں مزاحمتی تحریک کے قیام کی توقع نہیں تھی لیکن شہید سلیمانی نے اس اہم کام کی انجام دہی میں مرکزی کردار ادا کیا اور عراق میں اس مزاحمتی تحریک کی بنیاد ڈالی جو امریکی قبضے کے سامنے ڈٹ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق میں داعش کے موصل پر قبضے کے ذریعے امریکی منصوبے کی ناکامی میں بھی اہم کردار ادا کیا کیونکہ پلان یہ تھا کہ موصل پر قبضہ عراق کی فرقہ وارانہ اور مذہبی حکومتوں میں تقسیم کا باعث بنے۔۔… تاہم شہید سلیمانی نے اس سازش کو ناکام بنایا۔

اس سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ شام میں صورتحال زیادہ مشکل اور پیچیدہ تھی کیونکہ امریکہ کا مقصد شام کی حکومت کو مکمل طور پر ختم کرنا، افراتفری اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینا اور آخر میں لبنان اور حتی کہ فلسطین میں مزاحمت کو گھیرنا تھا۔ شہید سلیمانی نے اس پیچیدہ جنگ میں نمایاں اور اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم فلسطین اور مزاحمتی گروہوں کے رہنماؤں سے شہید سلیمانی کے کردار، ان کے وژن اور فلسطین میں مزاحمت سے متعلق تمام تفصیلات اور منصوبہ بندی کے بارے میں سنتے ہیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ امریکہ نے اتنا بڑا جرم کیوں کیا کیونکہ امریکہ اس عظیم کردار سے واقف تھا جو اس غیر معمولی رہنما نے اس کے اثر و رسوخ کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کی دفاعی صلاحیت کو کم کرنے میں ادا کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …