ہفتہ , 28 جنوری 2023

موٹروے پر واش روم فیس میں 50 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد: موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد پشاور موٹروے(ایم ون )کے سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں این ایچ اے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ موٹرویز پر فری واش روم کی سہولت بھی مسافروں کو دستیاب ہے جبکہ جن واش رومز کے پیسے بڑھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نےکوئی موقف نہیں دیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔پاکستان سے …