ہفتہ , 20 اپریل 2024

میکسیکو میں جیل پرمسلح افراد کا حملہ ، 14 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی:  میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے اسٹیٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے جیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہیں۔

اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے مطابق جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی بھی فرار ہوگئے ہیں۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی ، حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے ، شہر میں ایک اور مسلح حملے کے نتیجے میں دو ڈرائیور بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن تینوں حملوں کے درمیان کوئی باہمی تعلق ہے یا نہیں اس بارے تفتیش کی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ اگست2022 میں بھی واریز جیل میں قید دو گروہوں کے قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے سے 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …