بدھ , 24 اپریل 2024

ایاز صادق کی جنرل باجوہ پر تنقید، احمد ملک کی پریس کانفرنس کا انتظار ہے، فواد چودھری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے آج جنرل باجوہ صاحب کو تنقید کا نشانہ بنایا، میں انتظار ہی کرتا رہا کہ میرے دوست احمد ملک کب پریس کانفرنس کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے انتظار ہے کہ میرے دوست احمد ملک پریس کانفرنس کر کے ایازصادق کے بیان کی مذمت کریں گے۔رہنما تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لگتا ہے عمران خان کی باجوہ صاحب پر تنقید حرام ہے اور مسلم لیگ ن کی تنقید حلال تنقید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …