ہفتہ , 20 اپریل 2024

صہیونی افواہوں کے برخلاف سید حسن نصراللہ مکمل صحت مند اور کل اہم خطاب کریں گے، لبنانی تجزیہ نگار

لبنانی مصنف اور تجزیہ نگار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کل بروز منگل ایک اہم تقریر کریں گے۔المعلومہ خبر دی ہے لبنانی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار "ہادی قبیسی” نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی صحت سے متعلق افواہوں کے برخلاف وہ ایک اہم خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کل بروز منگل فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر ایک اہم خطاب کریں گے۔

لبنانی تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ جب حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل اپنی تقریر کریں گے تو خطے میں امریکی محور کے فیصلہ ساز مراکز اور میڈیا کو مایوسی ہو گی، کیونکہ دشمن میڈیا اور صیہونیت اور امریکہ نواز عربی چینلز نے سید حسن نصر اللہ کی صحت کے بارے میں افواہیں پھیلائی تھیں۔

در ایں اثنا حزب اللہ لبنان کے ایک باخبر ذریعے نے سیکریٹری جنرل کی صحت کے بارے میں صہیونی میڈیا کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں اور مکمل صحت مند ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …