بدھ , 8 فروری 2023

ایرانی یونیورسٹیاں افغان طالبات کو داخلہ دیں گی:نائب ایرانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

تہران:ایران کے نائب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وحید حدادی اصل نے کہا ہے کہ ایرانی یونیورسٹیاں افغان طالبات کو داخلہ دینے کے لیے آمادہ ہیں۔ وحید حدادی اصل کا کہنا تھا کہ ایران بھر کی یونیورسٹیاں افغان طالبات کو آن لائن تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مختلف یونیورسٹیاں محدود پیمانے پر افغان طالبات کو داخلہ بھی فراہم کریں گی۔

ایران کی پیام نور یونیورسٹی کے چانسلر ابراہم تقی زادہ نے بتایا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال کے دوران ہم پانچ ہزار افغان طلبہ و طالبات کو داخلہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آزاد اسلامی یونیورسٹی کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جلال درخشہ نے بھی افغان طالبات کو داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کے بعد تہران کی الزہرا، بجنورد کی الکوثر اور قم کی حضرت معصومہ یونیورسٹی نے بھی افغان طالبات کو داخلہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایگل 44 آپریشنل ایئر بیس کی نقاب کشائی کردی

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پاسدار محمد باقری اور ایران …