بدھ , 1 فروری 2023

امریکہ جنرل سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرسکا: سابق برطانوی سفارتکار

لندن: ایک سابق برطانوی سفارت کار نے کہا ہے کہ امریکہ القدس فورس کے آنجہانی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل سے خطے میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔یہ بات سابق برطانوی سفارت کار اور شام میں سابق برطانوی سفیر پیتر فورد نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے القدس فورس کے آنجہانی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل سے خطے میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کیا اور مغربی ایشیا میں گزشتہ 3 سالوں میں ایرانی اثر و رسوخ کو نہ صرف کم نہیں ہوا ہے بلکہ فروغ دیا گیا ہے۔

اس برطانوی سفارتکار نے اس سوال کہ، کیا واشنگٹن حکومت نے سردار سلیمانی کی شہادت کے تین سال بعد اپنے اہداف حاصل کیے ہیں، کے جواب میں کہا کہ اگر امریکہ کا مقصد خطے میں ایران کی طاقت کو محدود کرنا تھا تو وہ واضح طور پر ناکام ہوا ہے کیونکہ آج ایران کا علاقائی اثر و رسوخ پہلے سے کہیں زیادہ ہے . اگر امریکہ کا مقصد ایران کو دھمکانا تھا تو یہ پالیسی بھی ناکام ہوئی ہے کیونکہ ایران نے اپنی کسی پالیسی سے گریز نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی

پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب …