اتوار , 5 فروری 2023

چین سے درآمدکی گئی مسافربوگیاں چلنے کے قابل نہیں:ذرائع

لاہور: چین سے 149ملین ڈالر کی لاگت سے درآمد کی جانے والی مسافر بوگیاں پاکستان میں چلنے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دوران سفر پریشر نہ بنانے کی وجہ سے بریک نہیں لگ سکتی ہے جس کی وجہ سے ٹرین حادثات بڑھ سکتے ہیں، بوگیوں کی انسپکشن کیلیے ریلوے کے88 افسران کی بڑی فوج دو، دو ہفتوں کے دورے پر چین گئے مگر سب فیل ہوگئے اور بوگیاں پھر نہیں چل سکی ہیں چین دورے پرگئے افسران کو فی یوم 1 سو ڈالر بھی ملے تھے۔

چیف میکینکل انجینئر محمد حسیب کا کہنا ہے کہ بوگیوں میں کچھ چیزیں ٹیکنکیل رہ گئی ہیں ان کو ٹیکینکل طور پر فٹ کیا جا رہا ہے ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کو ٹیکینکل طور پر اس قابل بنانے کے لیے اسکی میٹننس کی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ایم ایف کا پیٹرول پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں …