جمعرات , 2 فروری 2023

بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنوا ڈالا

نئی دہلی:کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔

65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں

کلکتہ: اگرچہ گوبھیاں زردی مائل سفید رنگت میں عام ملتی ہیں تاہم دنیا کے دیگر …