ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسکاٹ لینڈ : ہوٹل میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

ایڈن برگ:اسکاٹ لینڈ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ کے ہوٹل نیو کاؤنٹی میں آگ لگ گئی، واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، 9 فائر فائٹر ٹرک اور 21 ایمبولینسز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …