بدھ , 24 اپریل 2024

عمرہ کرنے میں اوسط کتنے منٹ لگتے ہیں؟

ریاض:پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہر ماہ لاکھوں مسلمان عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، تاہم کیا آپ کو پتہ ہے کہ عمرے کی ادائیگی میں کتنے منٹ لگتے ہیں۔موجودہ سال کے ماہ جمادی الاول میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویﷺ نے اپنے اعداد و شمار کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ ایک معتمر کو طواف بیت اللہ سے لیکر صفاء و مروہ کی سعی کے اختتام تک مناسک ادا کرنے میں اوسط 92 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔

صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ تھا، طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسط 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسط 39 منٹ خرچ ہوئے۔

صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویﷺ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لیکر آخر تک کل اوسط 92 منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے عمرہ کیلئے احرام باندھنا شرط ہے، طواف کرنا (یعنی بیت اللہ کے سات چکر لگانا) عمرہ میں فرض ہے، صفاء اور مروہ کے درمیان سعی (7چکر لگانا) کرنا واجب اور حلق یا قصر (بال کٹوانا) کرانا بھی واجب ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …