بدھ , 1 فروری 2023

یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کیف : یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے میزائل حملے میں 400 روسی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ روس نے نئے سال کی پہلی شام ماکیوکا نامی علاقے میں میزائل حملے میں 63 روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق ماکیوکا قصبے میں پیر کو فوجیوں کی عارضی بیرکوں پر یوکرین کے میزائل حملے میں 63 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ماکیوکا میں تقریباً 400 روسی فوجی ہلاک مارے گئے ہیں۔

یوکرین وزارت دفاع کے مطابق ان کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح کیف پر 22 فضائی حملے ناکام بنائے ہیں۔یوکرین کے مشرق میں علاقائی فوجی کمانڈ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے دنیپروپیٹروسک اور زاپوریزہیا کے علاقوں میں 9 ایرانی ساختہ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے سالانہ خطاب میں یوکرین پر فتح کا وعدہ کیا تھا۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین پر روس کی فتح ’ناگزیر‘ ہے۔ انہوں نے نئے سال کے ویڈیو پیغام میں روسی فوجیوں کی بہادری کو سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

یورپین یونین کی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت

لندن:یورپین یونین نے پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی پر زور …