جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے نئے ہتھیار سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔روسی چینل رشا ٹوڈے

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی حالیہ مشقوں اور صیہونی میڈیا کے رد عمل پر ایک روسی میڈیا نے لکھا ہے کہ اسرائیل، ایران کے نئے ہتھیاروں سے خوفزدہ ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی "ذوالفقار-1401” فوجی مشقوں کا انعقاد، بظاہر موثر تھا اور مقبوضہ فلسطین میں میڈیا رپورٹس اس فوجی مشق کے مؤثر اثرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

روسی چینل رشا ٹو ڈے نے "ایران کے نئے ہتھیار سے اسرائیل کا خوف” عنوان کے تحت ایک رپورٹ جاری کی ۔

روسی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ متعدد اسرائیلی ویب سائٹس اور اخبارات نے تل ابیب، خلیج فارس کے علاقے اور مصر کے خلاف ایران کے ممکنہ خطرات کے بارے میں خاص طور پر اس اعلان کے ساتھ کہ عنقریب دو ایرانی طیارہ بردار جہازوں کی تعمیر کی جائے گی، خبردار کیا ہے۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو نشر کی جس میں ایرانی بحریہ کی ایک فوجی مشق کو دکھایا گیا ہے جس میں اسرائیل کی ایلات کی بندرگاہ کی شبیہ سازی کی گئی تھی۔

رشا ٹو ڈے نے مزید کہا کہ اسرائیلی سائٹ "ایلات نیوز” نے یہ بھی رپورٹ دی کہ ایران نے گزشتہ ہفتے بحیرہ احمر میں اپنی فوجی مشقوں کے دوران واضح اور ٹھوس طور پر ایلات کو ڈرون اور میزائلوں سے ایلات بندرگاہ پر فضائی بمباری کی دھمکی دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …